بی جے پی کا دلت رہنما کو بھارت کا صدر نامزد کرنے کا اعلان

19 Jun, 2017 نیو
نئی دہلی: بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی ) نے نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک رہنما کو بھارت کا نیا صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی کے صدر امِت شاہ نے پیر کو نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے دلت رہنما اور ریاست بہار کے گورنر رام ناتھ کووند کی جمہوریہ کے صدر کی حیثیت سے نامزدگی کی توثیق کردی ہے۔اکہتر سالہ رام ناتھ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں جو بہار کے گورنر بننے سے قبل دو بار بھارتی پارلیمان کے ایوانِ بالا راجیہ سبھا کے رکن اور بی جے پی کے دلت یونٹ کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ بھارت میں صدر کا عہدہ بڑی حد تک نمائشی ہے جسے مرکزی اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے ارکان منتخب کرتے ہیں۔ بھارت کے موجودہ صدر پرناب مکھر جی کے عہدے کی مدت 24 جولائی کو مکمل ہورہی ہے۔ہندو مذہب میں دلتوں کو سب سے کم ترین ذات سمجھا جاتا ہے۔اور بی جے پی رہنماوں کو امید ہے کہ دلت رہنما کی نامزدگی کے نتیجے میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں بآسانی صدر کے انتخاب کے لیے درکار ووٹ حاصل کرلیں گی۔ بی جے پی رہنماوں کے مطابق انہیں مرکزی اور ریاستی اسمبلیوں میں 148 فی صد ارکان کی حمایت حاصل ہے اور صدر کے انتخاب کے لیے انہیں مزید دو فی صد ارکان کے ووٹ درکار ہوں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نئے صدر کے نام پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوجائیں گی۔ امت شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بطور دلت رام ناتھ نے سخت اور طویل محنت کے بعد سیاسی حلقوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔دائیں بازو کی جماعت بی جے پی روایتی طور پر بھارت کے اونچی ذات کے ہندووں میں مقبول رہی ہے لیکن حالیہ برسوں میں پارٹی نے نچلی ذات کے ہندووں میں بھی اپنی جگہ بنائی ہے۔ رواں سال مارچ میں اتر پردیش میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں بی جے پی نے بھاری اکثریت کامیابی حاصل کی تھی جس میں تجزیہ کاروں کے مطابق نچلی ذات کے ہندو ووٹروں کا بڑا ہاتھ تھا۔ بھارت کے الیکشن کمیشن کے مطابق نئے صدر کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جون ہے جب کہ ووٹنگ 17 جولائی کو ہوگی.

Watch Live News

بلاول بھٹو نے نوازشریف کی نااہلی کوجمہوریت، ملکی بقاء کا فیصلہ قراردیدیا

28 Jul, 2017 چینل24

کراچی (24 نیوز): پاکستان پیپلزپارٹی نے نئے وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کردیا ... مزید

نئی وڈیو میں داعش کی ایران کو دھمکیاں

28 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

منگل کو جاری کی گئی اس وڈیو میں ایک نوجوان فوجی وردی پہنے کھڑا ہے، جو کیمرہ پر نظریں جمائے ... مزید

سپریم کورٹ کا فیصلہ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

28 Jul, 2017 نیو

لاہور: ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ... مزید

پانامہ لیکس سے متاثرہ شخصیات کے نام

28 Jul, 2017 نیو

دنیا کی بڑی شخصیات کو شرمند گی کامنہ تب دیکھنا پڑا جب اپریل 2016 میں جرمن اخبار نے پاناما  ... مزید

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا

28 Jul, 2017 نیو

لاہور: سری لنکا نے گزشتہ دنوں ہونے والے لاہور دھماکے کے بعد پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ... مزید

امجد صابری قتل کیس فوجی عدالت منتقل کرنیکا فیصلہ

28 Jul, 2017 نیو

کراچی: سندھ حکومت نے امجد صابری قتل کیس فوجی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیارپورٹ ک ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB