قطر کے معاملے پر سعودی عرب ایران پر محض الزام تراشی کررہاہے،ایرانی سفیر

19 Jun, 2017 نیو
اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ قطرتنازع کا تمام ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکالنا چاہیے ۔خطے میں تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے ۔ قطر کے معاملے پر سعودی عرب ایران پر محض الزام تراشی کررہاہے ۔ ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں ایرانی سفیر نے کہا کہ خطے میں نیا تنازع بیرونی طاقت کی مداخلت کا سبب بن سکتا ہے ۔ کسی دوسرے ملک کی خطے میں مداخلت کسی کے مفاد میں نہیں ۔ ایران نے اپنی پوزیشن واضح کردی تنازع کا حل مذاکرات سے نکالا جائے ۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور حسین جابری انصاری نے قطر کا مختصر دورہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے قطری حکام سے دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور امیر قطر کے لیے صدر حسن روحانی کا ایک خصوصی پیغام پہنچایا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں بتایا کہ جابری انصاری ایرانی عہدہ داروں کی جانب سے قطری عہدہ داروں کے لیے دوستانہ پیغام لے کر گئے تھے۔ترجمان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اسلامی دنیا کے درمیان اتحاد اور یک جہتی پر زوردیا ہے اور خطے میں امن اور سلامتی کے قیام میں مدد دی ہے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ کا یہ دورہ قطری حکام کے ساتھ جاری مشاورت ہی کا تسلسل تھا۔

Watch Live News

بلاول بھٹو نے نوازشریف کی نااہلی کوجمہوریت، ملکی بقاء کا فیصلہ قراردیدیا

28 Jul, 2017 چینل24

کراچی (24 نیوز): پاکستان پیپلزپارٹی نے نئے وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کردیا ... مزید

نئی وڈیو میں داعش کی ایران کو دھمکیاں

28 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

منگل کو جاری کی گئی اس وڈیو میں ایک نوجوان فوجی وردی پہنے کھڑا ہے، جو کیمرہ پر نظریں جمائے ... مزید

سپریم کورٹ کا فیصلہ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

28 Jul, 2017 نیو

لاہور: ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ... مزید

پانامہ لیکس سے متاثرہ شخصیات کے نام

28 Jul, 2017 نیو

دنیا کی بڑی شخصیات کو شرمند گی کامنہ تب دیکھنا پڑا جب اپریل 2016 میں جرمن اخبار نے پاناما  ... مزید

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا

28 Jul, 2017 نیو

لاہور: سری لنکا نے گزشتہ دنوں ہونے والے لاہور دھماکے کے بعد پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ... مزید

امجد صابری قتل کیس فوجی عدالت منتقل کرنیکا فیصلہ

28 Jul, 2017 نیو

کراچی: سندھ حکومت نے امجد صابری قتل کیس فوجی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیارپورٹ ک ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB