لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ،معروف ڈیری مینوفیکچرر کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف سٹے حاصل

image
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ نے معروف ڈیری مینوفیکچرر کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف سٹے آرڈر دیتے ہوئے ڈی جی فوڈ پنجاب نور الامین مینگل اور متعلقہ ادارے کو کمپنی کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے کی کارروائی سے کمپنی کو ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ تمام مصنوعات کا معیار برقرار رکھا جاتا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی فوڈ اور متعلقہ ادارے کو معروف کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی فوڈ اور ادارہ کمپنی اور اس کے وینڈرز کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.