مہران یونیورسٹی میں ’’یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانس اسٹڈیز‘‘ کی نئی عمارت کا افتتاح

image
امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی USAID کے مشن ڈائریکٹر جیری بسن اور ڈپٹی مشن ڈائریکٹر ڈینس ہربول نے آج مہران یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں نئی عمارت اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ عمارت امریکی حکومت کی امداد سے ’’یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانس اسٹڈیز ان واٹر‘‘(USPCAS-W) پروجیکٹ کے تحت قائم کی گئی ہے۔

یوایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر ڈینس ہربول نے پاکستان کے تعلیمی شعبے اور آبی مسائل سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت کے طویل مدتی تعاون کو اجاگر کیا، ان کا کہنا تھا کہ ’’ اس نئی تعمیر شدہ عمارت میں جو تحقیقی کام کیا جائے گا اس کے مثبت نتائج سندھ سمیت پورے پاکستان پر مرتب ہوں گے۔‘‘
وزیرتعلیم جام مھتاب حسین ڈھرنے USAID کی خدمات کو سراہتے ہوئے سندھ میں بنیادی تعلیم اور صحت کے شعبوں کے کئی منصوبوں میں مدد پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم عُقیلی اور سابقہ وائس چانسلرمہران یونیورسٹی ایس ایم قریشی بھی تقریب میں شریک تھے۔

مہران یونیورسٹی میں ’’یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانس اسٹڈیز ان واٹر‘‘ کی نئی تعمیر کی گئی جدید ترین عمارت تین منزلوں پر مشتمل ہے جس کا رقبہ 54،721 مربع فٹ ہے جبکہ 108،600 مربع فٹ خالی جگہ میں مستقبل میں مزید تعمیرات کی جاسکیں گی۔ اس عمارت میں 5 کلاس روم، 6 تحقیقی لیبارٹریاں، ایک لائبریری، لیکچر تھیٹر، آڈیٹوریم، ایک کانفرنس روم، طلبہ کے لیے کامن روم، ریسرچ اسکالر روم اور انتظامی دفاتر بنائے گئے ہیں۔

امریکی حکومت نے یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کی 4 یونیورسٹیوں میں نئے تحقیقی مراکز کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ امریکی ڈالر امداد فراہم کی ہے۔ یہ اقدام یوایس پاکستان سینٹرز فار ایڈوانس اسٹڈیز کے 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے بڑے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد پانی، توانائی، زاعت اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبوں میں پاکستان کو درپیش مسائل پر اطلاقی تحقیق کے ذریعے ان کو حل کرنے کے اقدامات تجویز کرنا ہے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.