شمالی کوریا کے پاس مغرب کے اندازوں سے زیادہ جوہری بم ہیں

15 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو
عہدے داروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی قیادت میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو کچلنے کی کوششوں کے باوجود  وہ اپنا چھٹا جوہری دھماکہ کسی بھی وقت کر سکتا ہے۔شمالی کوریا کے مرکزی جوہری علاقے کی تھرمل تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر پیانگ یانگ نے اس سے کہیں زیادہ مقدار میں پلوٹونیم بنا لیا ہے جتنا کہ اس سے پہلے خیال کیا گیا تھا۔جسے وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ بڑھانے کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر نظررکھنے والے ایک امریکی تھنک ٹینک "38 نارتھ" نے جمعے کے روز کہا ہے کہ یانگ بیان میں قائم جوہری ریڈیو کیمیکل لیبارٹری کی ستمبر سے جون کے آخر تک سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصویروں نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے متعلق بین الاقوامی کمیونٹی کے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ ان تصاویر سے یانگ بیان کی یورنیم افزودہ کرنے کی لیبارٹری سے یہ نشاندہی بھی ہوتی ہے کہ افزدوہ یورنیم کے اسٹاک میں اضافے کے لیے سینٹرفیوجز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ جو جوہری بم بنانے کا ایک اور ذریعہ ہے۔تھنک ٹینک 38 نارتھ کا کہنا ہے کہ ایسے اشارے بھی موجود ہیں ہلکے پانی کے تجرباتی ری ایکٹر میں بھی سرگرمی ہوئی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ریڈیو کیمیکل لیبارٹری کی تصویریں یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ ری پراسسنگ کے کم ازکم دو ایسے ادوار ہوئے ہیں جن کے متعلق پہلے کسی کو معلوم نہیں تھااور جن سے نامعلوم مقدار میں پوٹونیم تیار ہوا جو شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔شمالی کوریا کی ان جوہری سرگرمیوں سے امریکی عہدے داروں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور وہ پیانگ یانگ کو دنیا کے سب سے بڑے جوہری خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔شمالی کوریا جوہری بم بنانے کے لیے یورینیم اور پلوٹونیم استعمال کرتا ہے اور وہ پانچ جوہری بموں کے تجربات کر چکا ہے۔ عہدے داروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی قیادت میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو کچلنے کی کوششوں کے باوجود وہ اپنا چھٹا جوہری دھماکہ کسی بھی وقت کر سکتا ہے۔پیانگ یانگ نے کہا تھا کہ پچھلے سال جنوری میں اس کا جوہری تجربہ ہائیڈروجن بم کا تھاجسے کئی ماہرین نے شک و شبہے کی نگاہ سے دیکھا تھا۔شمالی کوریا جوہری بم لے جانے والے ایسے میزائل تجربے کررہا ہے جن کی مار امریکہ تک ہو۔ حال ہی میں اس نے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو امریکی علاقے الاسکا تک پہنچ سکتا ہے۔فیس بک فورم

Watch Live News

انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کیلئے گوگل کا نیا سافٹ ویئر تیار

25 Jul, 2017 نیو

کیلیفورنیا: سست رفتار انٹرنیٹ سے پریشان افراد ہو جائیں تیار کیونکہ گوگل نے ایسا شاندار ساف ... مزید

ہوامیں لٹکتی ہوئی ”سکائی ٹرین “کی آزمائشی شروع

24 Jul, 2017 نیو

بیجنگ: چین نے ہوا میں لٹکتی اور پٹڑی پر دوڑتی ہوئی ”سکائی ٹرین“ کا ٹرائل شروع  ... مزید

مارک زکر برگ کی چھ ماہ میں 20 ارب ڈالرز سے زائد کی کمائی

24 Jul, 2017 نیو

نیویارک :فیس بک کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں، مارک زکر برگ 2 ... مزید

وائی فائی سے انسانی جذبات و احساسات کا اندازہ لگانا ممکن

24 Jul, 2017 نیو

بوسٹن: امریکی ماہرین نے وائی فائی سگنلز کو انسانی جذبات اور احساسات جاننے کیلئے کارآمد قرا ... مزید

گوگل کا ”فالو“ کے نام سے نیا فیچر متعارف

24 Jul, 2017 نیو

نیویارک: انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے صارفین کے نیوز فیڈ ہسٹری میں &rsquo ... مزید

چینی کمپنی نے ڈبل ڈسپلے سکرین والا پہلا فون تیارکر لیا

24 Jul, 2017 نیو

بیجنگ : چینی کمپنی میزو نے ڈبل ڈسپلے سکرین والا پہلا فون تیارکر لیا، اس میں فرنٹ کے ساتھ ب ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB