فیس بک میں بڑی تبدیلی ، اینیمیٹڈ تصاویر ڈائریکٹ پوسٹ کرنا ممکن ہوگیا

16 Jul, 2017 نیو
نیویارک: فیس بک پر جی آئی ایف یا اینیمیٹڈ تصاویر کو پوسٹ تو کیا جاسکتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ایسا صرف اسی وقت ممکن ہے جب کسی اور ویب سائٹ سے اس امیج کا لنک کاپی پیسٹ کریں یا کسی اور کی پوسٹ کو شیئر کریں۔مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اب ڈائریکٹ بھی فیس بک پر اپنی ڈیوائس سے حرکت کرتی تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔ فیس بک نے خاموشی سے اپنے صارفین کے لیے بڑی تبدیلی متعارف کرادی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فیچر میں سمارٹ فونز میں فیس بک کے کیمرہ آئیکون میں کلک کرکے اسے اوپن کریں اور پھر رائٹ سوائپ کریں تاکہ جی آئی ایف کو بنایا جاسکے۔اہم بات یہ ہے کہ اس میں صارفین مختلف قسم کے فریم اور فلٹرز (پریزما جیسے ایفیکٹس) کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔تاہم مسئلہ یہ ہے کہ اس اینیمیٹڈ تصویر کو صارفین صرف فیس بک اسٹوری یا پیج پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔تاہم دیگر سوشل میڈیا ایپس پر انہیں شیئر کرنا ممکن نہیں ،واضح رہے کہ مئی 2015 میں پہلی بار فیس بک میں صارفین کو جی آئی ایف تصاویر شیئر کرنے کا موقع ملا تھا۔جس کے لیے حرکت کرتی کسی بھی تصویر کا یو آرایل کاپی کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بار پر پیسٹ کرکے پوسٹ کرنا تھا۔رواں سال ہی اس فیچر کو کمنٹس میں بھی فعال کیا گیا۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

Watch Live News

جاپان میں انوکھا روبوٹ ہوٹل

25 Jul, 2017 نوائے وقت

ٹوکیو (نیٹ نیوز) آپ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ کسی ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے جائیں او ... مزید

معذور نوجوان باڈی بلڈر بن گیا

25 Jul, 2017 نوائے وقت

فلوریڈا (نیٹ نیوز) آپ نے بہت سے تن ساز دیکھے ہونگے لیکن ایسا تن ساز نہیں دیکھا ہو گا جس کے ... مزید

ارجنٹینا میں عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش

25 Jul, 2017 نوائے وقت

بیونس انڈس( نیٹ نیوز) ارجنٹینا کے صوبے سان لوئس کے کے ایک گاﺅں میں کسان کی بکری نے اس قدر  ... مزید

انڈونیشیا : مردوں کو گھروں کا مہمان بنانے والا انوکھا قبیلہ

25 Jul, 2017 نوائے وقت

جکارتہ (نیٹ نیوز) انڈونیشیا میں ایک ایسا حیرت انگیز قبیلہ بھی موجود ہے جو اپنے مدفون مردوں ... مزید

کرائسٹ چرچ کے سیلابی پانی میں جنگلی جانور

25 Jul, 2017 نوائے وقت

جنیوا(بی بی سی) سارہ ویبر نیوزی لینڈ کے شہر بیکینہم کے علاقے میں رہتی ہیں جو حالیہ دنوں می ... مزید

چین : ہوا میں لٹکتی پٹڑی پر دوڑتی ٹرین

25 Jul, 2017 نوائے وقت

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں ایک کے بعد ایک نئی ٹرینوں کے سفر کےآغاز کے بعد اب پیش ہے ’س ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB