برازیل : خاتون سیاستدان کی شادی پر سیاسی مخالفین کا احتجاج، دلہن کو بکتر بند گاڑی میں رخصت ہونا پڑا

16 Jul, 2017 نیو
برازیلیا : برازیل میں ایک نوجوان خاتون سیاستدان کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب گرجا گھر میں ان کی شادی کی تقریب جاری تھی اور اسی دوران گرجا کے باہر ان کے سیاسی مخالفین نے احتجاج شروع کردیا ۔ مظاہرین نے ان پر انڈوں کی بارش کردی جس کے باعث پولیس کو طلب کرنا پڑا اور بیچاری سیاستدان دلہن کو بکتر بند گاڑی میں رخصت ہونا پڑا۔بی بی سی کے مطابق 25 سالہ ماریا وکٹوریہ بروس صوبہ پرانا کی رکن اسمبلی ہیں اور ان کے والد صدر مائیکل ٹیمر کی حکومت میں وزیر صحت ہیں جبکہ ان کی والدہ صوبہ پرانا کی نائب گورنر ہیں۔ جمعہ کے روز سینکڑوں افراد اس چرچ کے باہر اکٹھا ہو گئے جہاں ماریا وکٹوریہ کی شادی کی تقریب جاری تھی۔مظاہرین نے ان پر انڈے پھینکے اور شدید نعرے بازی کی۔ حالات زیادہ خراب ہوئے تو اس وی وی آئی پی شادی کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا جبکہ ماریا وکٹوریہ بروس کو بکتر بند گاڑی میں رخصت ہونا پڑا۔ ماریا وکٹوریہ بروس نے الزام لگایا کہ یہ مظاہرے ان کی والدہ کے گورنر کے لیے انتخاب میں اترنے کے فیصلے سے منسلک تھا اور اس کوبائیں بازو کی جماعتوں اور یونینز کا مالی تعاون حاصل تھا۔انہوں نے بعض مہمانوں پر ہونے والے حملے پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کی قیمت ہے۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈکریں.

Watch Live News

انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کیلئے گوگل کا نیا سافٹ ویئر تیار

25 Jul, 2017 نیو

کیلیفورنیا: سست رفتار انٹرنیٹ سے پریشان افراد ہو جائیں تیار کیونکہ گوگل نے ایسا شاندار ساف ... مزید

ہوامیں لٹکتی ہوئی ”سکائی ٹرین “کی آزمائشی شروع

24 Jul, 2017 نیو

بیجنگ: چین نے ہوا میں لٹکتی اور پٹڑی پر دوڑتی ہوئی ”سکائی ٹرین“ کا ٹرائل شروع  ... مزید

مارک زکر برگ کی چھ ماہ میں 20 ارب ڈالرز سے زائد کی کمائی

24 Jul, 2017 نیو

نیویارک :فیس بک کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں، مارک زکر برگ 2 ... مزید

وائی فائی سے انسانی جذبات و احساسات کا اندازہ لگانا ممکن

24 Jul, 2017 نیو

بوسٹن: امریکی ماہرین نے وائی فائی سگنلز کو انسانی جذبات اور احساسات جاننے کیلئے کارآمد قرا ... مزید

گوگل کا ”فالو“ کے نام سے نیا فیچر متعارف

24 Jul, 2017 نیو

نیویارک: انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے صارفین کے نیوز فیڈ ہسٹری میں &rsquo ... مزید

چینی کمپنی نے ڈبل ڈسپلے سکرین والا پہلا فون تیارکر لیا

24 Jul, 2017 نیو

بیجنگ : چینی کمپنی میزو نے ڈبل ڈسپلے سکرین والا پہلا فون تیارکر لیا، اس میں فرنٹ کے ساتھ ب ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB