انگور ،دانتوں کی خطرناک بیماری کے لیے انتہائی موثر

16 Jul, 2017 نیو
اسلام آباد :ماہرین کا کہنا ہے کہ انگور میں موجود بیج دانتوں کی صحت کے لئے مفید ہے جو دانتوں کی سڑن کو ختم کرنے کے علاوہ دانتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔شکاگو کالج آف ڈینٹس ٹری کی حالیہ تحقیق کے مطابق انگور کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن میں قدرتی طور پر ایسا مادہ پایا جاتا ہے جو کہ دانتوں کو سڑن سے بچاتا ہےجب کہ انگور میں موجود بیج دانتوں کے لئے نہایت مفید اور موثر ہے جو دانتوں کو مضبوطی بخشتے ہیں۔تحقیق کے مطابق رسیلے انگور اور ان کے بیجدانتوں کو ٹوٹنے اور کمزور ہونے سے بچاتے ہیں، یہی نہیں جسم میں خون کے دورانیہ کو بہتر بنانے کے لئے بھی انگور کے بیج نہایت مفید ہیں۔ اس سے دانتوں کی پائیداری بڑھتی ہے اور وہ لمبے عرصے تک دانتوں کو پیلا ہونے سے محفوظ کرتی ہے۔اکثر دانت 5 سے 7سال تک ہی سڑن سے صاف رہتے ہیںڈاکٹر انا بیڈرن کے مطابق دانتوں پر جمنے والے گند سے ایک خاص قسم کا مادہ پیدا ہوتا ہے جو دانت کی تہہ کو متاثر کرتا ہے جب کہ انگور کے بیجوں میں موجود خصوصیات دانتوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ ڈاکٹرانا کے مطابق جب ہم کاربوہائیڈریڈ سے بھرپور خوراک کھاتے یا پیتے ہیں تو وہ دانتوں پر موجود گندگی کی خوراک بنتے ہیں جس کی مدد سے جراثیموں کو مزید توانائی ملتی ہے اور جوں جوں دانتوں پر گندگی بڑھتی جاتی ہے تو وہ دانتوں کی جڑوں میں سوراخ کرنا شروع کردیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دانتوں کے سوراخ،گندگی اور سڑن کو انگور کے بیج کی مدد سے درست کیا جاسکتا ہے جب کہ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ دانتوں کی سڑن یا ان کی جڑوں میں سوراخ ہونے کی صورت میں فلنگ کرانے کے بجائے انگور کے بیجوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: