7 شکستوں کا بوجھ لئے قومی خواتین کرکٹرز وطن واپس

17 Jul, 2017 چینل-٥
لاہور (نیوز ڈیسک) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2017ءمیں پاکستان ٹیم نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔ فتح کے بلندوبالا دعوے کرکے انگلینڈ جانے والی ثنا میر الیون اس قدر گندا کھیلی کہ ایک میچ بھی نہ جیت سکی۔ شکت کا کلنک ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم آج وطن واپس پہنچ گئی۔ ایک طرف مردوں کی ٹیم نے جہاں قوم کو عید پر بڑا تحفہ دیا وہاں ویمن ٹیم نے ذلت رسوائی کے سوا ملک کو کچھ نہ دیا۔ 25 جون کو میگاایونٹ کے پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو تین وکٹوں سے مات دی۔ دوسرے میچ جو 27 جون کو ہوا اس میں میزبان انگلینڈ نے مردوں کی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 107 رنز سے پاکستان کو شکست دی۔ 2 جولائی کو بھارت کے ہاتھوں 95 رنز کی ذلت آمیز شکست ہوئی۔ 5 جولائی کو آسٹریلیا نے 195 رنز کے بڑے مارجن سے دھول چٹوا دی۔ رہی سہی کسر نیوزی لینڈ نے 8 جولائی کو 8 وکٹوں سے ہرا کر نکال دی۔ حد تو یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز جیسی کمزور ٹیم نے بھی خوب دھنائی کرتے ہوئے ثنا الیون کو 19 رنز سے مات دی۔ ثنا الیون کے نصیب میں ایک بھی فتح نہ آئی لیکن یہ ٹیم منہ لٹکائے آج پاکستان واپس آگئی ہے۔

Watch Live News

سپاٹ فکسنگ کیس: شاہ زیب حسن کے خلاف سماعت کل تک ملتوی

25 Jul, 2017 نوائے وقت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں ہونیوالے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کیس میں شاہ زیب حسن ک ... مزید

سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا

25 Jul, 2017 نوائے وقت

کراچی (این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پا ... مزید

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 28 جولائی کو لاہور میں طلب شہریار خان آخری بار صدارت کرینگے

25 Jul, 2017 نوائے وقت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 28 جولائی کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ چیئ ... مزید

پاکستانی ریسلر عنایت اللہ وطن پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

25 Jul, 2017 نوائے وقت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی ری ... مزید

سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریا کے جھوٹے دعوے کا پول کھل گیا

25 Jul, 2017 نوائے وقت

لندن (صباح نیوز) انگلش فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریہ کے جھوٹے دعوی  ... مزید

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، قومی ویمن ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ

25 Jul, 2017 نوائے وقت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پرکرکٹ ٹیم میں بڑ ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB