آزاد کشمیر کابینہ کا وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی

17 Jul, 2017 نیو
اسلام آباد: آزاد کشمیر کابینہ ، پارلیمانی پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی تنظیم و ضلعی تنظیمات نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے اور وفاقی کابینہ کی جانب سے استعفیٰ نہ دینے کے فیصلے کی توثیق کی ہے ۔ جموں وکشمیر ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی،ضلعی صدور ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، ایم ایس ایف این کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کی جبکہ وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کرتا ہے تو کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے ، امریکہ کی جانب سے ہندوستان کو ڈرون طیارے فراہم کرنا اور اسلحے کے معاہدے کرنا خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنا ہے،ایک مضبوط مستحکم پاکستان کی کشمیریوں کا موثر وکیل ثابت ہو سکتا ہے ،مسلم لیگ ن کے کارکن وزیر اعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ،لیگی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی باغیرت اور نہ بکنے والے ہیں ،وہ نواز شریف کا ساتھ کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف منتخب وزیر اعظم ہیں ،ان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں ،میڈیا میں سنسرشپ کارحجان ختم ہوتا جا رہا ہے اور ایک ساز ش کے تحت ملک کی جڑوںکو کھوکھلا کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کے دانشوروں اور صحافیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ملکی معاملات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔

Watch Live News

جاپان میں انوکھا روبوٹ ہوٹل

25 Jul, 2017 نوائے وقت

ٹوکیو (نیٹ نیوز) آپ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ کسی ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے جائیں او ... مزید

معذور نوجوان باڈی بلڈر بن گیا

25 Jul, 2017 نوائے وقت

فلوریڈا (نیٹ نیوز) آپ نے بہت سے تن ساز دیکھے ہونگے لیکن ایسا تن ساز نہیں دیکھا ہو گا جس کے ... مزید

ارجنٹینا میں عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش

25 Jul, 2017 نوائے وقت

بیونس انڈس( نیٹ نیوز) ارجنٹینا کے صوبے سان لوئس کے کے ایک گاﺅں میں کسان کی بکری نے اس قدر  ... مزید

انڈونیشیا : مردوں کو گھروں کا مہمان بنانے والا انوکھا قبیلہ

25 Jul, 2017 نوائے وقت

جکارتہ (نیٹ نیوز) انڈونیشیا میں ایک ایسا حیرت انگیز قبیلہ بھی موجود ہے جو اپنے مدفون مردوں ... مزید

کرائسٹ چرچ کے سیلابی پانی میں جنگلی جانور

25 Jul, 2017 نوائے وقت

جنیوا(بی بی سی) سارہ ویبر نیوزی لینڈ کے شہر بیکینہم کے علاقے میں رہتی ہیں جو حالیہ دنوں می ... مزید

چین : ہوا میں لٹکتی پٹڑی پر دوڑتی ٹرین

25 Jul, 2017 نوائے وقت

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں ایک کے بعد ایک نئی ٹرینوں کے سفر کےآغاز کے بعد اب پیش ہے ’س ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB