مسلم لیگ ن کا مشرف کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کی تجویز پر غور

17 Jul, 2017 نوائے وقت
مسلم لیگ ن نے پرویز مشرف کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ۔ جس کا مقصد موجودہ صورتحال کو بیلنس کرنا ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کے اندر یہ تجویز زیر غور ہے کہ جے آئی ٹی روپرٹ سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے جس سے حکومت اور وزیر اعظم کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور شریف خاندان کے اقتدار کے خاتمہ کی باتیں زبان زد عام ہیں۔موجودہ صورتحال میں بعض ہارڈ لائنرز کا خیال ہے کہ انٹر پول کے ذریعے مشرف کو واپس پاکستان لا کر عدالت کے سامنے پیش کرنے کی حکمت عملی کار گر ثابت ہو سکتی ہے تا ہم پارٹی کے اندر ایک سنجیدہ اور معاملہ فہم گروپ اس تجویز کا شدید مخالف ہے اور اس تجویز کو مقتدر حلقوں کیساتھ تعلقات کی مزید خرابی کا باعث سمجھا جاتا ہے جسکی حکومت کسی طور پر متحمل نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ سمجھا جائے گا کہ مخصوص حلقوں کو دباﺅ میں لانے کی کوشش ہے جس کے نتائج کسی صورت حکومت کے حق میں نہیں آئیں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: