چودھری نثارکی ناراضگی کےباعث وزیراعظم نےخواجہ آصف کوقریب کرلیا

17 Jul, 2017 چینل24
اسلام آباد (24 نیوز): پاناما کے ہنگامے کے دوران وزیراعظم نواز شریف اپنی ہی جماعت کے اندر نئی صف بندی میں مصروف ہوگئے، چودھری نثار کی ناراضگی کے باعث وزیراعظم نے خواجہ آصف کو قریب کرکے خاموش پیغام دے دیا۔وزیراعظم نوازشریف کے قریب ترین سمجهے جانے والے چودھری نثار علی خان نے پہلی بار وزیر اعظم کے طریقہ کار سے کهل کر اختلاف کیا ہے، جس پر وزیراعظم نے چوہدری نثار کے پارٹی میں حریف خواجہ آصف کو قریب کر لیا۔ وزیراعظم نے وزیردفاع سے ون آن ون ملاقات بهی کی اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال بهی کیا۔اس سے قبل کابینہ ارکان میں سے وزیراعظم کے ساتھ علیحدگی میں ملاقات کا موقع صرف چودھری نثار کو ہی ملتا تها۔ وزیراعظم نوازشریف سے اسپیکر ایاز صادق نے بهی طویل ملاقات کی اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سمیت ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم کی صدارت میں ایک غیر رسمی مشاورتی اجلاس بهی ہوا جس میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ میں سماعت اور دائر اعتراضات پر بریفنگ دی۔

Watch Live News

جاپان میں انوکھا روبوٹ ہوٹل

25 Jul, 2017 نوائے وقت

ٹوکیو (نیٹ نیوز) آپ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ کسی ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے جائیں او ... مزید

معذور نوجوان باڈی بلڈر بن گیا

25 Jul, 2017 نوائے وقت

فلوریڈا (نیٹ نیوز) آپ نے بہت سے تن ساز دیکھے ہونگے لیکن ایسا تن ساز نہیں دیکھا ہو گا جس کے ... مزید

ارجنٹینا میں عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش

25 Jul, 2017 نوائے وقت

بیونس انڈس( نیٹ نیوز) ارجنٹینا کے صوبے سان لوئس کے کے ایک گاﺅں میں کسان کی بکری نے اس قدر  ... مزید

انڈونیشیا : مردوں کو گھروں کا مہمان بنانے والا انوکھا قبیلہ

25 Jul, 2017 نوائے وقت

جکارتہ (نیٹ نیوز) انڈونیشیا میں ایک ایسا حیرت انگیز قبیلہ بھی موجود ہے جو اپنے مدفون مردوں ... مزید

کرائسٹ چرچ کے سیلابی پانی میں جنگلی جانور

25 Jul, 2017 نوائے وقت

جنیوا(بی بی سی) سارہ ویبر نیوزی لینڈ کے شہر بیکینہم کے علاقے میں رہتی ہیں جو حالیہ دنوں می ... مزید

چین : ہوا میں لٹکتی پٹڑی پر دوڑتی ٹرین

25 Jul, 2017 نوائے وقت

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں ایک کے بعد ایک نئی ٹرینوں کے سفر کےآغاز کے بعد اب پیش ہے ’س ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB