پانامہ کیس٬ (ن) لیگ کا سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے کا اعلان---

image
سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد جناب وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے بھی اس فیصلے کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے-

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اس بات کا اعلان مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس کے بعد کیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے پانامہ کیس کے فیصلے کو تسلیم کرنے پر اتفاق کیا گیا-

میاں نواز شریف کے زیرِ صدارت ہونے والے اس اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء٬ مشیروں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شرکت کی۔

اس موقع پر قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت اور ممکنہ فیصلے سے متعلق پہلے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور اس بریفنگ کو مدِنظر رکھتے ہوئے مشاورت کا آغاز کیا گیا-

اس مشاورتی اجلاس میں یہ طے پایا کہ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی اسے تسلیم کیا جائے گا- اور اگر فیصلہ حکومت کے خلاف آتا ہے تو دیگر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے گا-


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.