شاؤمی کا نیا اور جدید سمارٹ فون ”می 5X“ متعارف

image
موبائل فون کی دنیا کی معروف چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنا نیا اور جدید سمارٹ فون می فائیو ایکس متعارف کروا دیا ہے جس کے ساتھ کمپنی کے نئے آپریٹنگ سسٹم ایم آئی یو آئی نائن کو بھی پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 5.5 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین والے اس فون کے لیے کمپنی نے میٹل یونی باڈی ڈیزائن پسند کیا۔کوالکوم 625 اوکٹا کور پراسیسر کے ساتھ اس فون میں اینڈرائیڈ نوگیٹ اور کمپنی کے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم کو ملا کر دیا گیا ہے۔اس کے بیک پر 12، بارہ میگا پکسل کے دو کیمرے موجود ہیں، جن میں ایک ٹیلی فوٹو لینس بھی دیا گیا ہے جبکہ آپٹیکل زوم کی سپورٹ بھی دستیاب ہے۔

اس فون میں 3080 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر فون کے بیک پر دیا گیا ہے۔اس فون کو فی الحال چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جہاں کمپنی کی ویب سائٹ پر ہی اس کے 3 لاکھ سے زائد سیٹس فروخت ہوچکے ہیں۔اس فون کی قیمت 1499 چینی یوآن (23 ہزار پاکستانی روپے )رکھی گئی ہے اور توقع کی جاسکتی ہے کہ جلد یہ بھی پاکستان میں دستیاب ہوگا۔
 

Xiaomi Mi 5X Full Specifications


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.