لاڑکانہ: میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان

image
لاڑکانہ ( نیٹ نیوز ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ نے میٹرک سائنس اور جنرل گروپوں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

بورڈ کے ذرائع کے مطابق میٹرک سائنس گروپ میں گورنمنٹ ہائی اسکول رک کی کلثوم گھانگھرو نے پہلی،او پی ایف پبلک اسکول لاڑکانہ کی فریال کلہوڑو نے دوسری اور کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے سلمان شیخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جنرل گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہمایوں کی بی بی شازیہ امجد بخاری نے پہلی،سچل سرمست اورینٹل کالج لاڑکانہ کے ثنا اللہ جاگیرانی نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نصیر آباد کی رابیل پنہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ کے نتائج کا اوسط چوراسی فیصداور جنرل گروپ کے نتائج کا اوسط اٹہتر فیصد رہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.