ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سال دوئم سائنس، جنرل اور خصوصی طلبہ(ریگولر اور پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2017 کے نتائج کا اعلان اتوار 6اگست کوصبح 11بجے ہومیو پیتھک کالج کے آڈیٹوریم مقابلِ میٹرک بورڈ بلڈنگ میں کیا جائے گا
جہاں ان امتحانات میں اول، دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ وطالبات کو نقد
انعامات کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ یہ امتحانی نتائج ہماری ویب پر بھی
دیکھے جا سکیں گے۔