ٹیسٹ میچ کا پہلا روز، بھارت نے سری لنکا کیخلاف 6وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنا لئے

12 Aug, 2017 نیو
کینڈی:بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنا لئے،جس میںشنکر دھون کے 119اور لوکیش راہول کے 85رنز نمایاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان آج سے شروع ہونے والاتیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاجو کا فی سود مند رہا ،بھارت کی اننگ کا آغازشنکر دھون اور لوکیش راہول نے پر اعتمادطریقے سے کیا اور وکٹ کے چاروں طرف بہترین بلے بازی کی ۔ بھارت کی پہلی وکٹ188رنز پر گری جب لوکیش راہول 85رنز بنا کر پشپاکمارا کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،ان کی دوسری وکٹ اس وقت گر ی جب شنکر دھون 119رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے،بھارت کو تیسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب پجارامحض 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،اس وقت بھارت کا مجموعی سکور229رنز تھا۔اس کے بعد بھارت کی وکٹیں وقفے سے گرتی رہیں اور دن کے اختتام تک بھارت نے 6وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنا لیے ،کریز پر اس وقت وریدمان سہا13اور ہردیک پانڈیا1رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب باﺅلرپشپاکمارا رہے جہنوں نے 40وکٹ کے عوض 3وکٹیں حاصل کی،اس کے علاوہ پدلرسندکان نے 2جبکہ فرنینڈو نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں0 -2 کی برتر ی حاصل ہے۔

Watch Live News

ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار،پی سی بی کی جانب سے ناموں کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع

18 Aug, 2017 نوائے وقت

ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار.فلاورمنیجرہوں گے۔پی سی بی نے بیٹنگ کوچ گ ... مزید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

18 Aug, 2017 نوائے وقت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج م ... مزید

عمر اکمل کی ٹویٹس نے تہلکہ مچا دیا

18 Aug, 2017 نیو

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی سمجھے جانے والے عمر اکمل نے دو دن پہلے میڈیا سے تہل ... مزید

چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ کا آغاز

18 Aug, 2017 نوائے وقت

کراچی(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی گالف کلینڈر کے سب سے بڑے ایونٹ چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف ... مزید

پہلاٹیسٹ : کک ‘روٹ کی سنچریاں ‘انگلینڈ کے ویسٹ انڈیز کیخلاف3وکٹوں پر 332رنز

18 Aug, 2017 نوائے وقت

لندن (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 3وکٹوں ... مزید

کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عمر اکمل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری

18 Aug, 2017 نوائے وقت

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے  ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB