چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

12 Aug, 2017 چینل24
لاہور (24 نیوز): لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ ناصر اقبال نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی آئین کیخلاف چیئرمین تعینات کیا گیا۔ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کی بطور بورڈ آف گورنر توسیع غیرقانونی ہے، پی سی بی کے سابق پیٹرن چیف نواز شریف نے نو جولائی کو چھ اگست سے بورڈ ممبرز کی نامزدگی کی، چھ اگست سے پہلے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔پی سی بی آئین کے مطابق چیئرمین موجود ہو تو اس کی مدت ختم ہونے سے پہلے بورڈ آف گورنرز کی نامزدگی نہیں کی جا سکتی جبکہ سابق پیٹرن نواز شریف جولائی میں بطور وزیر اعظم نااہل ہوگئے جس کے بعد نواز شریف کے مستقبل کیلئے جاری احکامات غیر موثر ہو گئے اور نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کا چھ اگست کا بطور بورڈ آف گورنر نوٹیفکیشن بھی غیر موثر ہو گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چھ اگست کے نوٹیفکیشن کو غیر موثر قرار دیکر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کالعدم کرے۔

Watch Live News

ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار،پی سی بی کی جانب سے ناموں کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع

18 Aug, 2017 نوائے وقت

ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار.فلاورمنیجرہوں گے۔پی سی بی نے بیٹنگ کوچ گ ... مزید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

18 Aug, 2017 نوائے وقت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج م ... مزید

عمر اکمل کی ٹویٹس نے تہلکہ مچا دیا

18 Aug, 2017 نیو

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی سمجھے جانے والے عمر اکمل نے دو دن پہلے میڈیا سے تہل ... مزید

چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ کا آغاز

18 Aug, 2017 نوائے وقت

کراچی(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی گالف کلینڈر کے سب سے بڑے ایونٹ چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف ... مزید

پہلاٹیسٹ : کک ‘روٹ کی سنچریاں ‘انگلینڈ کے ویسٹ انڈیز کیخلاف3وکٹوں پر 332رنز

18 Aug, 2017 نوائے وقت

لندن (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 3وکٹوں ... مزید

کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عمر اکمل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری

18 Aug, 2017 نوائے وقت

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے  ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB