لیموفیڈ کی سروس اب کراچی میں بھی

image
لیموفیڈ گزشتہ برس 17 دسمبر 2016 ء کو لاہور میں اپنی سروس کے آغاز کے بعد اب کراچی اور اسلام آباد میں بھی 14 اگست 2017ء سے اپنی سروس کا آغاز کر رہا ہے۔ لیموفائیڈ اپنے صارفین کے لئے بزنس ماڈل پیش کر رہا ہے جوسواروں اور ڈرائیوروں دونوں کے لئے مفید ہے۔

جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لیموفائیڈ کو پاکستان بھر کے صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ منسوخی کی صورت میں صارف کے اکاؤنٹ سے رقم کی کٹوتی کی جاتی ہے جس پر لیموفائیڈ نے منسوخی کی صورت میں لیئے جانے والے چارجز کو یکسر ختم کر دیا ہے۔ لیموفائیڈ نے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ڈرائیور آپ کے دروازے پر پہنچ کر اپنی آمد کی اطلاع دیتا ہے تو اس وقت صارف سروس منسوخ کر سکتا ہے۔ اگر ڈرائیور صارف کے پک اپ پوائنٹ سے پچاس میٹر کے فاصلہ پر بھی پہنچ جاتا ہے تو اس صورت میں بھی کوئی چارجز ادا کئے بغیر گاڑی منسوخ کی جا سکتی ہے۔

لیموفائیڈ کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ کرایوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جاتا۔ مقررہ کرایہ جات کی صورت میں جتنا کرایہ صارف نے کسی جگہ پہنچنے کے لئے ادا کیا ہے اتنا ہی کرایہ واپسی پر اداکرے گا۔ لیموفائیڈ اپنے ڈرائیورز کو مصروفیت کے دورانیہ کی پوری ادائیگی کرتی ہے۔ کرایہ جات کی تفصیل لیموفائیڈ کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔

لیموفائیڈکے پیش نظر سواریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے پیش نظر رکھتے ہوئے لیموفائیڈ تعلیم یافتہ ڈرائیورز کی خدمات ان کے وسیع پس منظر اورتربیت کو دیکھتے ہوئے حاصل کرتی ہے۔ گاڑیوں کا معائنہ بھرپور طریقے سے کیا جاتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ بہترین چلنے کی حالت میں ہیں اور کار اور ڈرائیور کی تفصیلات سوار کو بکنگ کے وقت فراہم کر دی جاتی ہیں۔

لیموفائیڈ نے تربیتی پیکج آسٹریلین ٹیکسی انڈسٹری ڈرائیور ٹریننگ کی بنیاد پر تشکیل دیا ہے ۔ ٹریننگ پیکیج کے تین حصے ہیں جن میں ایپ ٹریننگ،کسٹمر سروس ٹریننگ، ہیلتھ اینڈ سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ ،کام کی جگہ پر ہراساں کرنا اور غنڈہ گردی کے بارے میں تربیت شامل ہے۔

لیموفائیڈکا سب سے اہم حصہ خواتین ٹرینرز کی خدمات کا حصول ہے تاکہ ڈرائیوروں کو ہراساں کرنے کے بارے میں تربیت کی فراہمی اور اس کے قانونی نتائج کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ یہ تربیتی پیکیج صرف لیموفائیڈ کے ڈرائیوروں کے لئے ہے۔ اس سال کے آخر تک یہ تربیت ایک منظور شدہ تربیتی کورس کی صورت میں ہر ایک کے لئے دستیاب ہو گی جو ٹیکسی کی صنعت میں ایک پیشہ ور ڈرائیور بننا چاہتا ہو۔ اس سے پاکستان میں مہارت یافتہ افرادی قوت میں اضافہ ہو گا۔

لیموفائیڈ کا جی ایس ایم پر مبنیٰ یو اے این نظام صارفین کی معاونت کے لئے نمائندوں کی دستیابی کو چوبیس گھنٹے یقینی بناتا ہے۔ صارفین کسی بھی مشکل صورت میں 03-111-682-682 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

لیموفائیڈ نے اپنے ایپ میں شادی کے لئے اور رینٹ پر گاڑیوں کی فراہمی بھی متعارف کی ہے ۔ صارفین مہینہ پہلے شادی کے لئے گاڑی کی پیشگی بکنگ کرا سکتے ہیں۔ شادی کے لئے صارفین گاڑی کی بکنگ یا مکمل ڈیکوریشن کے ساتھ گاڑی کے لئے آرڈر دے سکتے ہیں۔

صارفین کو ایک دن میں مختلف گھریلو کام ہوں یا وہ شہر کا دورہ کرنے والے سیاح ہوں تو وہ دن بھر کے لئے ہماری کاریں کرایہ پر حاصل کر کے سفری مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ لیموفائیڈ کی کاریں کسی بھی کارپوریٹ ٹرانسفر تقریبات اور ایئرپورٹ کے لیے کارآمد ہیں۔ صارفین پیشگی طور پر گاڑی کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔

دنیا کے انتہائی مشہور شہر کراچی کے لئے لیموفائیڈ موٹو ٹیکسی ۔ موٹرسائیکل ٹیکسی سروس بھی متعارف کرا رہی ہے ۔ جلد ہی لیموفائیڈ مزید گنجائش کی حامل گاڑیاں چلانے کا آغاز کرے گی جن میں زیادہ مسافر یا اشیاء کی نقل و حرکت کی جا سکے گی۔

کراچی شہر کے لئے لیموفیڈ مسافروں کو کرایہ پر 200 روپے کی خصوصی رعایت دے رہا ہے۔ صارفین پروموکوڈ اپنے والٹ میں رکھیں اور رقم پر رعایت کے حصول کے لئے پروموکوڈ کا استعمال کریں۔

صارفین پروموکوڈ کے لئے ہمارے فیس بک پیج پر like کریں۔ لیموفائیڈ نے 14 اگست 2017 ء کو خصوصی کرایہ کی پیش کش بھی کی ہے -
Promo Code: DVRVR
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.