امریکی قونصلیٹ جنرل کے تحت پاک امریکا 70 سالہ دوستی کے جشن کی تقریب

image
کراچی: امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے امریکا اور پاکستان کی باہمی تعاون اور اشتراک پر مبنی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کے جشن کی تقریب کی صدارت کی، میریٹ ہوٹل کراچی میں ہونے والی اس تقریب میں 400 سے زائد پاکستانی طلبہ اور اساتذہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ان طلبہ اور اساتذہ کا تعلق ان اسکولوں سے تھا جو امریکا کی معاونت سے چلنے والے پروگرام ‘‘انگلش ایکسس’’ میں شریک ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے اسکولوں کے طلبہ کو انگریزی زبان سکھائی جاتی ہے اور ان کی ابلاغی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘‘ گزشتہ روز پاکستان نے اپنی آزادی کا 70 سالہ جشن منایا اور آج میں امریکا اور پاکستان کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کے 70 سال مکمل ہونے کے جشن میں نوجوانوں کی اس محفل میں شریک ہوکر خود کو بہت پرجوش محسوس کررہی ہوں۔’’

گریس شیلٹن کا مزید کہنا تھا کہ ‘‘ انگلش ایکسس پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ سے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ اس پروگرام نے ان کے کریئر میں ان کی کتنی مدد کی ہے۔ میں کراچی کے ان 400 طلبہ اور خطے بھر میں انگلش ایکسس پروگرام کے طلبہ کی کامیایبوں کے بارے میں سننے کی منتظر ہوں کیونکہ طلبہ کی کامیابیاں ہی پاکستان کے اگلے 70 برسوں کو مزید روشن بنائیں گی۔’’

‘‘انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ’’ پروگرام نوجوانوں کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ انگریزی زبان کی اعلیٰ مہارت اور قائدانہ اوصاف حاصل کریں، اس پروگرام کا پاکستان میں آغاز 2004ء میں ہوا اور پاکستان میں اب تک 13 ہزار سے زائد طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.