میٹرک بورڈ کے تحت ہفتہ طلبہ کا آغاز 16اکتوبر سے ہوگا

29 Aug, 2017 ہماری ویب
ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق سالانہ ہفتہ طلبہ کا آغاز 16اکتوبر سے 20اکتوبر تک بورڈ کے کانفرنس ہال میں صبح 10بجے سے ہو گا۔

لہٰذا بورڈ سے الحاق شدہ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے سربراہان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اسکولوں کے نویں اور دسویں جماعت کے خواہشمند طلباء و طالبات کی ان مقابلوں میں شرکت کویقینی بنائیں اور ان کے ناموں کا اندراج 13ستمبر تک بورڈ کے ریسرچ سیکشن میں جمع کرائیں، یاد رہے کہ بورڈ نے مقابلوں کا شیڈول اور انٹری فارم اسکولوں کو بھیج دیئے ہیں ۔پروگرام کے مطابق 16اکتوبر کو مقابلہ حسن قرأت، 17اکتوبر کو مقابلہ نعت خوانی، 18اکتوبر مقابلہ اردو تقریر، 19اکتوبر مقابلہ انگلش تقریر اور 20اکتوبر کو مقابلہ ملی نغمات منعقد ہوں گے۔
 

Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: