سب سے لمبے ناخنوں اونچے بالوں اور سر پر انٹینا لگانے کے نئے ورلڈ ریکارڈ قا ئم

09 Sep, 2017 نوائے وقت
لندن (نوائے وقت رپورٹ) گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2018ءکے ایڈیشن میں سب سے لمبے ناخنوں، اونچے بالوں اور سر پر انٹینا لگانے سمیت کئی نئے ریکارڈ سامنے آئے ہیں۔ سب سے لمبے ناخنوں کا ریکارڈہیوسٹن کی ایانہ ولیز نے اپنے نام کیا ہے۔ لاس اینجلس کے بینی ہارلم بالوں کی 20.5 انچ لمبائی کے ساتھ نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ برطانوی نیل ماربسن نے 2004ءمیں سر پر انٹینا لگوایا تھا۔انہیں بالوں میں کنگھی کرنے میں 2 گھنٹے لگتے ہیں جبکہ دروازوں سے گزرنا ان کیلئے کافی مشکل ثابت ہوتا ہے۔ سر پر انٹینا لگانے والے پہلے انسان برطانوی شہری نیل ماربسن ٹھہرے۔ انہوں نے 2004ءمیں سر پر انٹینا لگوایا تھا، انہیں رواں برس گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: