رافیل نڈال نے تیسری بار یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

12 Sep, 2017 نوائے وقت
نیویا رک (سپورٹس ڈیسک) ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو شکست دیکر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔نیویارک کے فلشنگ میڈوز میں کھیلے گئے فائنل میں 31 سالہ نڈال نے اسٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-3 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔رافیل نڈال نے تیسری دفعہ یوایس اوپن چمپئن شپ جیتی ہے جبکہ یہ ان کا مجموعی طور پر 16واں گرینڈسلم ٹائٹل ہے، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر 19گرینڈ سلم کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔اسپین کے اسٹار کھلاڑی نڈال کے پاس اب دس فرنچ اوپن، تین یوایس اوپن، دو ومبلڈن اور ایک آسٹریلین اوپن ٹائٹلز ہیں۔جیت کے بعد رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ کئی برسوں کی پریشانیوں، انجریز اور بعض اوقات خراب کھیل کے بعد رواں سال کی ابتدا سے ہی یہ بہت جذباتی سیزن رہا ہے۔رافیل نڈال نے رواں سال جون میں فرنچ اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی، چار سال بعد انہوں نے ایک ہی سیزن میں دو گرینڈ سلیم میں کامیابی حاصل کی ہے۔نڈال نے کیون اینڈرسن کی تعریف کر تے ہوئے کہاکہ کیون نے چوٹ پر قابو پانے کے بعد عمدہ واپسی کی، وہ دوسرے کھلاڑیوں کے لیے مثال ہیں۔کیون اینڈرسن نے نڈال کو انتہائی سخت حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ہم عمر ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ میں نے ساری زندگی نڈال کو کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: