بالآخر ایپل نے ”آئی فون8 “ اور ”آئی فون X “ متعارف کروا دیے

image

کیلی فورنیا: ٹیکنالوجی کی دنیا کی مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل نے اپنے سب سے بہترین سمارٹ فون ایپل ”آئی فون 8“ اور آئی فون X“ متعارف کروا دیے۔ اس کے ساتھ ہی ایپل نے اپنی دوسری شاندار مصنوعات جدید ایپل ٹی وی ، ایپل واچ اور وائرلیس ائیرپوڈ ہیڈ فون بھی متعارف کروائے گئے۔



آئی فون X

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے دس سال مکمل ہونے پر 'ہوم بٹن ' کے بغیر اپنا نیا آئی فون متعارف کروایا ہے۔ اس نئے فون کو آئی فون X یا 10 کا نام دیا گیا ہے اور اس میں انگلیوں کے نشانات کے بجائے چہرے سے اس سے مالک کی پہچان کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ 'فیس آئی ڈی' اندھیرے میں بھی کام کر سکے گا کیونکہ اس میں موجود 30 ہزار انفراریڈ ڈاٹس شناخت کر سکتے ہیں، اور اس کو پرانے نظام ٹچ آئی کے مقابلے میں دھوکہ دینا زیادہ پیچیدہ عمل ہوگا۔ یہ اپیل کا مہنگا ترین فون ہے۔ 64 گیگا بائٹس کے حامل ماڈل کی قیمت 999 امریکی ڈالر (برطانیہ میں 999 برطانوی پاؤنڈ) ہوگی اور اسے تین نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ جبکہ 256 جی بی والے فون کی قیمت 1149 ڈالر (برطانیہ میں 1149 پاؤنڈ) ہوگی۔ آئی فون X کی 8۔5 انچ سکرین میں فی انچ 458 پکسل ہیں اور اےس 'سپر ریٹنا' کا نام دیا جارہا ہے۔ 'ہوم بٹن' نہیں ہے اور ایپلی کیشنز دیکھنے کے لیے صارفین 'سوائپ اپ' یعنی اوپر کی جانب ہاتھ پھیر کے دیکھ سکتے ہیں اور 'سری' کے استعمال کے لیے سائڈ بٹن ہے۔ کیمرے میں 'پورٹریٹ موڈ' متعارف کروایا گیا ہے جس سے تصویر کا پس منظر دھندلا ہو جائے گا اور فرنٹ کیمرے اور بیک کیمرے دونوں میں روشنی کو معیار کے مطابق رکھنے کا ٹول متعارف کروایا گیا ہے۔ اس کی بیٹری آئی فون 7 کے مقابلے میں دو گھنٹے زیادہ چل سکتی ہے۔



آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس

 ایپل کی جانب سے تقریب کے دوران آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس متعارف کروائے گئے جو کہ ایپل آئی سیون اور سیون پلس کے اپ ڈیٹ ورژن ہیں، جبکہ اس ڈیوائس کی دسویں سالگرہ پر خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا آئی فون X ہے۔آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس اگیومینٹڈ ٹیکنالوجی سے لیس اس کمپنی کے پہلے فونز ہیں، جن میں فور ایس کی طرح گلاس بیک دی گئی ہے، تاہم ان میں ہوم بٹن موجود ہے۔ اہم ترین بات یہ ہے کہ ایپل نے اپنی تاریخ میں پہلی بار آئی فون ڈیوائسز میں وائرلیس چارجنگ کے فیچر کو بھی متعارف کرایا۔آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس میں ایپل کے نئے اے الیون بائیونک پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ سکس کور ہے، یعنی یہ گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں 70 فیصد تیز ہیں۔



اس کے علاوہ آئی فون ایٹ میں 12 میگا پکسل کا ایک جبکہ آئی فون ایٹ پلس ڈوئل 12 میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔ان فونز میں کمپنی کے نئے آئی ایس پی کو دیا گیا ہے جس سے کیمرہ کم روشنی میں تیزی سے آٹو فوکس کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوگئے ہیں، بہتر پکسل پراسیسر اور پہلی بار ہارڈوئیر ملٹی بینڈ نوائز رڈکشن جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔آئی ایس پی ایپل کا فوٹوگرافی کے لیے خفیہ ہتھیار ہے اور یہ مشین لرننگ فیچر تصاویر کو بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔



ایپل کا دعویٰ ہے کہ آئی فونز کی ویڈیوز کا فیچر اس وقت کسی بھی سمارٹ فون کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے۔آئی فون ایٹ اور آئی فون ایٹ پلس 64 جی یا 256 جی بی کے ورژن میں دستیاب ہوں گے ، کمپنی کے مطابق آئی فون ایٹ کی قیمت 699 ڈالرز جبکہ آئی فون ایٹ پلس کی 799 ڈالرز سے شروع ہوگی، جن کے پری آرڈر پندرہ ستمبر جبکہ بائیس ستمبر سے یہ صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ایپل واچ

اس کے ساتھ ہی کمپنی نے اپنی جدید ایپل واچ بھی متعارف کروائی ۔ کمپنی کے سی ای او ٹم کک کا کہنا تھا کہ ایپل واچ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گھڑی ہے اور اس نے رولیکس، فوسل، امیگا اور دیگر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ اس کی فروخت میں گزشتہ ایک سال کے دوران پچاس فیصد اضافہ ہوا۔اس نئی گھڑی میں فور جی ایل ٹی سیلولر کنکشن دیا گیا ہے اور اب فون کال کے لیے آئی فون سے کنکٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔کمپنی کے مطابق پہلے سے بہتر وائی فائی کے ساتھ اس کا حجم گزشتہ سال کے ماڈل جتنا بھی ہے۔



کمپنی کے مطابق ایپل واچ کے لیے آپریٹنگ سسٹم واچ او ایس فور انیس ستمبر سے ڈاون لوڈ کے لیے دستیاب ہوگا۔اس ایپل واچ جسے ایپل واچ سیریز تھری کا نام دیا گیا ہے، میں ایک الیکٹرونک سم کارڈ دیا جائے گا۔اسی طرح سیلولر کنکشن سے ایپل واچ پر ایپل میوزک سے براہ راست موسیقی کو بھی اسٹریم کیا جاسکے گا، جبکہ پہلی بار ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری کو بھی استعمال کیا جاسکے گا۔اس گھڑی کی قیمت 329 ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ بغیر سیلولر فنکشن والی گھڑی ہوگی جبکہ سیلولر کنکشن کے ساتھ اس کی قیمت 399 ڈالرز سے شروع ہوگی، اور یہ مختلف ممالک میں 22 ستمبر سے دستیاب ہوگی۔



ایپل ٹی وی

ان تمام مصنوعات کے ساتھ ہی کمپنی نے اپنا جدید ”ایپل ٹی وی“ متعارف کروایا ۔ یہ ٹی وی ”4 کے “ اور ”ایچ ڈی آر“ ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جسے ”ایپل ٹی وی 4 کے“ کا نام دیا گیا۔ نئے ایپل ٹی وی کی قیمت 179 ڈالرز سے شروع ہوگی جبکہ یہ ٹی وی بھی 22 ستمبر سے دستیاب ہو گا۔

Apple iPhone 8 FUll SPECIFICATIONS


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.