آزادی کپ کا دوسرا میچ دیکھنے کیلئے پنجاب اسمبلی اراکین بھی پُرجوش

13 Sep, 2017 چینل24
لاہور (24 نیوز): قومی ٹیم اور ورلڈالیون کے مابین دوسرا ٹاکرا آج شام ہوگا، 3 میچز کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے، دوسرے میچ کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، ارکان اسمبلی بھی دوسرا کرکٹ میچ دیکھنے کے حوالے سے پر جوش ہیں۔آزادی کپ کا پہلا میچ پاکستان نے جیت لیا ہے، ارکان اسمبلی نے بھی کرکٹ میچ دیکھا، ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے چوکے چھکے دیکھ کر بہت مزہ آیا۔24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارکان اسمبلی نے کہا کہ ورلڈالیون کے خلاف پاکستان نے ورلڈ کلاس پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور وہ پُر امید ہیں کہ دیگر میچز میں بھی قومی ٹیم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ پاکستانی زندہ دل لوگ ہیں اور انہوں نے عالمی مہمانوں کو اس کا ثبوت بھی دیدیا۔ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ کے ذریعے پوری دنیا میں پیغام گیا ہے کہ پاکستان محفوظ اور پُر امن ملک ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: