یونس خان میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، ہاشم آملہ

13 Sep, 2017 نیو
لاہور : عالمی شہرت یافتہ جنوبی افریقی کرکٹر اور ورلڈ الیون ٹیم کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ بھی پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کے مداح نکلے ۔ ان کا کہناہے کہ یونس خان میرے پسندیدہ کھلاڑی اور شخص ہیں جنہوں نے مجھے بہت متاثر کیا۔ذرائع کے مطابق ہاشم آملہ نے کہا کہ یونس خان انتہائی نفیس، اچھے انسان اور بہترین کھلاڑی ہیں جن کے کیرئیر کے آخری میچ تک ان کی پرفارمنس کو فالو کیا ہے۔ہاشم آملہ نے کہا کہ یونس خان ہمیشہ سے میرے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں کیونکہ کیرئیر کے ابتدا سے اختتام تک انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوائے رکھا۔جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یونس خان جیسے انسان کی کارکردگی ایسے کھلاڑی کے لئے مشعل راہ ہے جو طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہے اور یونس خان ان کے لئے ایسے ہی شخص ہیں جنہیں وہ اب تک کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: