سات ممالک کے کھلاڑیوں کا آنا پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے: وقار یونس

13 Sep, 2017 چینل24
لاہور (24 نیوز): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز کی بنیاد رکھ دی ہے۔تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ورلڈ الیون نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز کی بنیاد رکھ دی ہے، سات ممالک کے کھلاڑیوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پر اعتماد کیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، اس لیے وہ پوری قوم کو بھی مبارکباد کا مستحق سمجھتے ہیں، ورلڈالیون کے تمام کھلاڑی ہی ٹاپ کلاس ہیں اور قومی ٹیم بھی بھرپور فارم میں ہے، اس لیے دونوں جانب سے کھیل دیکھنے کا مزہ آرہا ہے، پاکستان اس سیریز کو جیتنے کی پوزیشن میں ہے کیونکہ ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹیج بہرحال ہوتا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: