محمد عرفان کی معطلی کا آج آخری دن

13 Sep, 2017 نیو
لاہور : پاکستان ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عرفان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں ان کی معطلی کل ختم ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے قانونی مشیر نے بتا یا ہے کہ کل محمد عرفان کی معطلی ختم ہو جائے گی۔سپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کو 10لاکھ روپے جرمانہ اور باہمی رضا مندی کوڈ کے تحت ایک سال کی سزاہوئی تھی جس میں 6ماہ کی معطلی بھی شامل تھی۔محمد عرفان کو 14مارچ کو معطل کیا گیا تھا اور کل ان کی معطلی کی سزا ختم ہو جائے گی ،اینٹی کرپشن یونٹ کی کلیئرنس کے بعد محمد عرفان کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: