شام کی جنگ جیت چکے ہیں: حزب اللہ کادعویٰ

13 Sep, 2017 نوائے وقت
لبنان کی شیعہ تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شام کی جنگ جیت چکی ہے۔ حزب اللہ کے ہزاروں کارکن شام میں صدر اسد کی حمایت میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہاکہ دمشق حکومت اور اس کی حامی عسکری طاقتیں شام کا پچاسی فیصد حصہ دوبارہ اپنے قبضے میں لے چکی ہیں۔ دوسری جانب شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ بشار الاسد کی فورسز کو ملک کے صرف اڑتالیس فیصد رقبے پر کنٹرول حاصل ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: