آزادی کپ: پاکستان نے ورلڈ الیون کو جیتنے کیلئے 175 رنز کا ہدف دیدیا

13 Sep, 2017 چینل24
(24نیوز): آزادی کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کی ٹیم کو جیتنے کیلئے 175 رنز کا ہدف دیدیا، جبکہ پاکستان کے 5 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان آزادی کپ کا دوسرا میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز اور حسن علی کی جگہ عثمان شنواری نے آج کا میچ کھیلا۔ورلڈ الیون کی طرف سے ڈیرن سیمی، گرانٹ ایلیٹ اور جی جے بیلی کی جگہ پال کولن ووڈ، بی سی جے کٹنگ اور ٹی ڈی پین آج میدان میں اترئے۔پاکستانی ٹیمسرفراز احمد، احمد شہزاد، فخرزمان، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، سہیل خان، محمد نواز، عثمان شنواری اور رومان رئیس بھی شامل ہیں۔ورلڈ الیونفاف ڈوپلیسی، ہاشم عاملہ، سیموئل بدری، عمران طاہر، ڈیویڈ ملر، مونی مورکل، پریرا، تمیم اقبال، پال کولن ووڈ، بی سی جے کٹنگ اور ٹی ڈی پین بھی شامل ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: