آزادی کپ: ورلڈالیون کی 175 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

13 Sep, 2017 چینل24
لاہور (24 نیوز): آزادی کپ کے دوسرے میچ میں ورلڈالیون کی 175 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری، 3 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنالئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ورلڈالیون کو جیت کیلئے ایک 175 رنز کا ہدف دیا، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان دوسرے میچ میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ پاکستان کی طرف سے بابراعظم نے 45، احمد شہزاد نے 43 اور شعیب ملک نے 45 رنز بنائے، سرفراز نے دھوکا دیا، جبکہ عماد وسیم نے 15 رنز بنائے۔شہر میں چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث آزادی کپ کے دوسرے میچ کے آغاز سے قبل موسم خوشگوار ہوگیا، اسلیے پہلے میچ کی نسبت سیریز کے دوسرے میچ میں تماشائی زیادہ تعداد میں آئے۔دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئیں، پاکستانی ٹیم میں ان فٹ حسن علی کی جگہ محمد نواز جبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ عثمان خان شنواری کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا، ورلڈ الیون میں گرانٹ ایلیٹ اور ڈیرن سیمی کی جگہ سیموئیل بدری اور پال کالنگ وڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: