ایپل نے اپنے پرانے آئی فونز سستے کر دیے

image
ایپل نے آئی فون ایکس ، آئی فون 8 اور آئی فون پلس متعارف کروانے کے بعد پرانے ماڈلز کی قیمت میں بھی کمی کردی۔ کمپنی کی جانب سے آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایپل نے آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کی قیمتوں میں 100 ڈالر یعنی 10 ہزار 538 روپے جب کہ آئی فون ایس ای کی قیمت میں 50 ڈالر یعنی 5 ہزار 269 پاکستانی روپے کمی کا اعلان کیا۔ پاکستان میں اس وقت آئی فون 7 کی قیمت 69 ہزار روپے ہے جس کا مطلب ہے کہ اب یہ ماڈل 58 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح آئی فون 6 ایس کی قیمت 59 ہزار روپے ہے جو اب 50 ہزار روپے سے بھی کم میں خریدا جاسکے گا۔ قیمتوں میں کمی کے باوجود آئی فون 7 اور 6 کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان میں ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 اور اے آر کٹ موجود ہوگا۔

iPhone 7 Price & iPhone 6s Price


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.