فیصلہ کن میچ میں کوئی فری پاس نہیں ملے گا:نجم سیٹھی

14 Sep, 2017 نیو
لاہور:چیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ جمعہ والے دن فیصلہ کن مرحلہ ہو گا، فری پاسز کی خواہش رکھنے والے ان سے رابطہ نہ کریں۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعدچیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فری پاسسز اب ختم ہوگئے ہیں ،مجھ سے اب اس حوالے سے کوئی امید نہ رکھی جائے ،جس نے بھی میچ دیکھناہے وہ اپنی ٹکٹ پنجاب بینک سے لے کر آئے۔ نجم سیٹھی کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کاآخری میچ فائنل بن گیا ،کیونکہ آج ورلڈ الیون کی فتح کے بعد سیریز 1-1سے برابرہو گئی ہے۔ اس سے قبل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں کوئی بھی فائنل میچ نہیں ہے ،جس نے بھی میچز دیکھنے ہیں وہ تین میں سے کسی بھی میچ کی ٹکٹ لے سکتا ہے ۔لیکن آج سیریز ڈراہونے کی وجہ سے آخر ی میچ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔ 15ستمبر اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس دن اپنے سٹار پلئیرز،شاہد خان آفریدی ،مصباح الحق اوریونس خان کوایک گرینڈ فئیرویل بھی دے رہا ہے۔ The Clincher is on Friday! No free passes anymore. Pl dont ask me. Go buy your tickets from the Bank of Punjab! — Najam Sethi (@najamsethi) September 13, 2017
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: