کیپٹن صفدر نے چوہدری نثار کے بارے اہم انکشاف کر دیا

14 Sep, 2017 نیو
اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے چوہدری نثار کو اپنا سیاسی استاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی میں کوئی اختلاف نہیں ، سیاسی مخالفین کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی ، این اے 120 کا الیکشن مسلم لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مریم نواز سے متعلق دیئے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار میرے سیاسی استاد ہیں۔ شریف فیملی میں کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کو پہلے کی طرح اب بھی مایوسی ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) این اے 120 کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز سے جب چوہدری نثار کے بیان سے متعلق سوال کیا گیا تو مریم نواز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سینئر رہنما ہیں اور وہ میرے والد کے قریبی ساتھی ہیں ان کا بات کرنے کا اپنا انداز ہے چوہدری نثار میرے لئے قابل احترام ہیں۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: