الیکشن کمیشن نے عمران خان نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

14 Sep, 2017 نیو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کمیشن نے ایک شخص کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے جب طلب کیا گیا تو الیکشن کمیشن میں پیش ہونا چاہیے تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی اور اداروں کا احترام کرتے ہیں تو یہاں ہونا چاہیے تھا۔ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھائے۔ رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں وہ بیرون ملک میں تھے اور ایک گھنٹہ پہلے ہی واپس پہنچے ہیں جب کہیں گے عمران خان الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں گے۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماریایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: