سعودی عرب کا غیر ملکیوں کیلئے بڑا اعلان، شاندار سہولت متعارف کروا دی

14 Sep, 2017 نیو
ریاض: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے ملک میں انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی عرب کے وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السوا نے کیا۔ عبداللہ السوا نے بدھ کو متعدد ٹویٹس میں انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے اگلے بدھ کو پابندی اٹھائے جانے کا اعلان کیا۔ ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ 'اپنے ٹیلی کام کے پارٹنرز کے ہمراہ اور صارفین کو ترجیح دینے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اگلے ہفتے سے انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبداللہ السوا نے کہا کہ سعودی حکام اور ٹیلی کام کمپنیاں مل کر انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ایپلیکیشنز جو وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول کو سپورٹ کرتی ہیں وہ اگلے بدھ یعنی 20 ستمبر سے کام کرنا شروع کر دے گیں۔ وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السوا نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ملک کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماریایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: