سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سال 2017-18کے امتحانی اور انرولمنٹ فارم جمع کروانے کیلئے چھ حب سینٹر

image
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سال 2017-18 کے سالانہ اور ضمنی امتحانی فارم اور انرولمنٹ جمع کروانے کیلئے چھ حب سینٹرز بنانے کا اعلان کیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایاہے کہ اس بات کا فیصلہ بورڈ سے الحاق اسکول، اساتذہ، والدین اور طلباء وطالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لانڈھی ، کورنگی، گڈاپ، اورنگی، لیاری اور ملیر جیسے دور دراز علاقوں سے آنے والے کو بورڈ تک آنے کی تکلیف سے نجات دلائی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق پیر18ستمبر سے جن اسکولوں کو حب سینٹر بنایا گیا ہے ان میں دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کریم آباد، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول بلاک 6گلشن اقبال، این جے وی گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ایم اے جناح روڈ، سائٹ ماڈل گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منگھو پیر روڈ، آصف گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کالا بورڈ ملیر اور کمپری ہینسو گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر ساڑھے تین میں فارمز جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ یہ تمام فارم بذریعہ پے آرڈر بنام سیکرٹری بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن جمع ہوں گے جبکہ ضمنی امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدوار بھی مذکورہ بالا سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.