افغان خاتون کے قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم پر سنگین الزامات لگا دیے

image

لاہور:قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم پر افغان خاتون نے انتہائی سنگین الزاما ت عائد کر دیئے ہیں ،افغان خاتون کا کہناہے کہ عماد وسیم نے شادی کا جھانسہ دے کر انہیں لندن بلایا ۔
 افغان خاتون کا کہناہے کہ عماد وسیم سے جولائی میں لندن میں ملاقات ہوئی تھی ،انہوں نے شادی کا جھانسہ دے کر لندن بلایا تھا لیکن ایک ماہ ہو گیاہے انہوں نے پلٹ کر کوئی جواب نہیں دیاہے ،لندن میں عماد وسیم کے دوست سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا ۔


 

افغان خاتون نے الزامات کے ساتھ تصاویر بھی جاری کر دی ہیں جس پر عماد وسیم نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان تصاویر کو فوٹو شاپ کیا گیاہے ۔یہ صرف پراپوگینڈ ا ہے 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.