کراچی میٹرک بورڈ٬ انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

28 Sep, 2017 ہماری ویب
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے احترام میں انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 15 اکتوبر 2017 تک توسیع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے طلبہ وطالبات جو ابھی تک سالانہ امتحانات برائے سال 2018کے انرولمنٹ فارم جمع نہیں کروا سکے ہیں ان طلبہ و طالبات کو خصوصی موقع فراہم کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اپنے انرولمنٹ فارم جمع کروا دیں ۔ واضح رہے کہ اس کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ انرولمنٹ فارم جمع کئے جائیں گے۔
 

Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: