اودے چوپڑا کا نیا روپ منظر عام پر آگیا ، پہچاننا مشکل ہو گیا

image

ممبئی: طویل عرصے سے تک فلموں سے اوجھل رہنے والے بالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا موٹاپے کا شکار ہو گئے، تاہم ان کی سامنے آنے وای تصاویر میں انہیں پہچاننا انتہائی مشکل ہے۔


اودے چوپڑا آخری بارعامر خان اور ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم ”دھوم3“میں نظر آئے تھے۔ تاہم حالیہ دنوں میں اودے چوپڑا کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں انہیں پیچاننا تقریباً ناممکن ہے۔ تصاویرمیں اودے چوپڑا کافی موٹے اورعمررسیدہ نظر آرہے ہیں، یہ تصاویر اداکارعمران ہاشمی کے گھر کے باہر لی گئی ہیں۔


یادر رہے کہ فلم ”محبتیں“ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والے اداکاراودے چوپڑا کا کیرئیر کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے باوجود ناکامی کا شکار رہا ہے، سال 2000 میں ریلیز ہوئی شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اورایشوریا رائے کی فلم ”محبتیں“ کے بعد بھی اودے کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں دھو م سیریز کی تینوں فلمیں، ”میرے یار کی شادی ہے“ اور ”نیل اینڈ نکی“شامل ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.