ایڈوٹکو نے فروسٹ اینڈ سولیوان کی جانب سے ایشیاء میں سال کی بہترین ٹیلی کام ٹاور کمپنی ہونے کا پہلا اعزاز جیت لیا

image
معروف ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ایڈوٹکو گروپ نے فروسٹ اینڈ سولیوان کی جانب سے ایشیاء میں سال کی بہترین ٹیلی کام ٹاور کمپنی ہونے کا خوش آئند اعلان کردیا۔پہلی دفعہ اس اعلان سے ایشیاء پیسفک سطح پرکسی کمپنی کو تسلیم کیا گیا ۔ پچھلے سال ایڈوٹکو نے 2016" کی جنوب مشرقی ایشیاء میں بہترین ٹیلی کام ٹاور کمپنی " ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

ایوارڈ کل شام شنگریلا ہوٹل ، سینگاپور میں ہونے والی سالانہ فروسٹ اینڈ سولیوان ایشیاء پیسفک بیسٹ پریکٹس ایوارڈ ز کی تقریب میں پیش کیا گیا۔ ایوارڈ ان بہترین کمپنیوں کو تسلیم کرتا ہے جو اپنے متعلقہ شعبے میں ترقی کرنے کے ساتھ 2016 میں صنعت کے فروغ کے لیے بھی کوششیں کرتی رہی ہیں۔

فروسٹ اینڈ سولیوان کی تجزیاتی ٹیم نہایت جامعہ طریقہ کار سے ہر سال ایوارڈ کے شعبے کا جائزہ لیتی ہے جس میں مارکیٹ کے ابھرتے ہوئے رجحانات اور زمینی حقائق کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ مختصر فہرست میں آنے والی کمپنیوں کی تشخیص ان کی مارکیٹ میں موجود اصل کارکردگی کی بنیاد پر کی جاتی ہے جس میں مارکیٹ شیئر ،آمدنی میں ترقی، مصنوعات میں جدت ، مارکیٹنگ حکمت عملی اور کاروبار کے فروغ کی حکمت عملی شامل ہو تی ہے۔

ایڈوٹکو گروپ کے سی ای او سریش سیدھو نے کہا '' ہمارے لیے اعزاز ہے کہ ہم نے یہ ایوارڈ فروسٹ اینڈ سولیوان سے حاصل کیا اور ا یشیاء پیسفک کی سطح پر اس شناخت والی پہلی ٹاور کمپنی بننے پر ہم نہایت خوش ہیں۔2016 میں ہم خطے میں اپنی جغرافیائی موجودگی کو مضبوط بنانے کے اہل بنے، جدید اور پائیدار انجینئرنگ کے تصورات کو متعارف کروایا جس سے معیا ر میں بہتری اور طویل مدت کی سرمایہ کاری متعارف ہوئی۔

یہ ایوارڈ عالمی سطح پر ٹیلی کام شعبے کے بنیادی ڈھانچے اور رابطوں کو فعال کرنے میں ہماری ٹیم کی کوششوں کی گواہی دیتا ہے۔ میں اس ایوارڈ کو ٹیم ایڈوٹکو ، سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے وقف کرتا ہوں جو ہماری خدمات پر یقین رکھتے ہیں۔ ''

فروسٹ اینڈ سولیوان کے نائب صدر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایشیاء پیسفک، اجے سندر نے کہا'' ٹاور انفراسٹریکچرٹیلی کام صنعت کا اہم ستون ہے اور ایڈوٹکو خاص طور پر جدت اور پائیداری کے میدان میں اصلی قیادت کے اہل ہوچکا ہے ۔ایشیاء میں پہلے کاربن فائبر ٹاور اور دنیا میں پہلے بانس کے ٹاور کی تعیناتی اس ادرارے میں جدت اور پہل کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے ۔

سندر نے اپنی بات کا اختتام کرتے کہا" ہم ایشیاء پیسفک سطح پر ایڈوٹکو کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں اور صنعت میں اس کی مسلسل ترقی اور شراکت کو فروغ دینے پر خوش ہیں۔"


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.