پاکستان میں 4.5 جی انٹرنیٹ متعارف

09 Oct, 2017 نیو
لاہور:انٹرنیٹصارفین کیلئے خوشخبری، انٹرنیٹ فراہم کرنے والی نجی کمپنی نے پاکستان میں پہلی بار 4.5 جی انٹرنیٹ سروس کو متعارف کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی ”والی ٹرائب “ نے چند ماہ قبل 4.5 جی لانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب یہ سروس تمام صارفین کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے جس کے لیے مختلف پیکجز لوگ اپنی پسند کے مطابق منتخب کرسکیں گے۔یہ سروس ملک کے پانچ شہروں میں متعارف کروائی جائے گی۔ اس سروس کی جانچ سب سے پہلے اسلام آباد کے ہیڈ آفس میں کی گئی اور اب اسے مکمل طور پر لانچ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 4 جی سروس میں ایک سیکنڈ کے اندر 1 جی بی ڈیٹا فراہم کرنے کی صلاحیت ہے، جبکہ اس نئی سروس کے ذریعے صارفین 100 ایم بی پی ایس کا کنکشن حاصل کرسکیں گے جسے 2018 کے آخر تک مزید بہتر کیا جائے گا۔کمپنی کے بقول صارفین الٹرا ایچ ڈی مواد کو بغیر کسی بفرنگ کے دیکھ سکیں گے اور کاروباری اداروں کو ناقص رفتار سے متعلق مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: