ٹیم سرگودھا نے جاز رائزنگ اسٹارز T20کپ 2017جیت لیا

image
لاہور،09اکتوبر،:2017 ٹیم سرگودھا رائزنگ اسٹارز نے جاز رائزنگ اسٹارز T20کپ 2017شاندار طریقے سے جیت لیا۔ فائنل میں ٹیم سرگودھا رائزنگ اسٹارز نے لیہ رائزنگ اسٹارز کو شکست دے کر ٹرافی حاصل کر لی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لیہ رائزنگ اسٹارز نے 8وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے جس کے جواب میں سرگودھا رائزنگ اسٹارزنے مطلوبہ اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ جیت لیا۔

سرگودھا رائزنگ اسٹارز کے اوپنر محمد نوید نے فتح گر 68رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

فائنل میچ جیتے نے پرسرگودھا رائزنگ اسٹارز کوتین لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی جبکہ لیہ رائزنگ اسٹارز کو دو لاکھ روپے بطور انعامی رقم دئیے گئے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، شہباز مقصود خان نے کہا،’’فتح حاصل کرنے پر میں سرگودھا کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ لڑکے آگے جائیں گے اور مستقبل میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں ملک کی نمائندگی کریں گے جو جاز رائزنگ اسٹارز کا حقیقی
مقصد ہے۔‘‘

جاز رائزنگ اسٹارز T20کپ 2017کے پو لB کے میچز، سیمی فائنلز اور فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے گئے جبکہ پول Aکے میچز مظفر آباد اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ اس سال کے جاز رائزنگ اسٹاررز کے ٹرائلز میں نو شہروں سے 160,000سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

ٹورنامنٹ سے ٹاپ کرنے والے 16کھلاڑی اب سڈنی ٹرائنگولر سیریز اور دبئی ایمریٹس کپ کے تحت پیشہ ورانہ تربیت اور عالمی تجربہ حاصل کریں گے۔

جاز رائزنگ اسٹارز T20کپ کے پلیئرز پاکستان سپر لیگ کے تیسری ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.