سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے لیے الگ الگ "نک نیم " یاد رکھنےکا جھنجھٹ ختم 

10 Oct, 2017 نیو
نیویارک: دنیا میں بہت کم لو گایسے ہوتے ہیں، جنہیں سوشل نیٹ ورکنگ کی اکثر سائٹس پر ایک جیسا یوزر یا نک نیم ملتا ہے۔ اکثر صارفین کے مختلف سائٹس پر مختلف نک نیموتے ہیں، جنہیں یاد رکھنا ایک الگ مسئلہ ہوتا ہے۔صارفین کو اب اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ Shuuka کوئی سوشل نیٹ ورکنگ کی سائٹ نہیں ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد صارفین کو اُن کے زیر استعمال سوشل نیٹ ورک سائٹس کے نک نیمز کو یاد رکھنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ یہ صارفین کو صرف ایک نک نیم کے ذریعے اُن کے تمام سوشل سائٹس کے نک نیم یاد کرنے اور شیئر کرنے میں مدد دیتا ہے۔ صارفین چاہیں تو shuuka.com/nickname جیسا لنک شیئر کرکے دوستوں کو اپنے تمام سوشل میڈیا سائٹس کے نک نیم بتا سکتے ہیں یا چاہیں تو shuuka.com/nickname/Snapchat جیسا لنک شیئر کرکے دوستوں کو براہ راست اپنے پروفائل پر ری ڈائریکٹ کر سکتے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: