VEON LIMITEDنے پاکستان میںVEONنامی انٹرنیٹ پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

image
یہ ایک حقیقی معنوں میں فری اور پرسنل انٹرنیٹ پلیٹ فارم ہے لاہور،11اکتوبر،2017: VEON Limited نے اپنے پہلے ٹیلکو پارٹنر ،جاز ،کے تعاون سے پاکستان کا انتہائی جدیدانٹرنیٹ پلیٹ فارم VEON متعارف کرا دیا۔ یہ پلیٹ فارم ملک میں ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ اورپاکستانیوں کے کمیونیکیشن کے طریقہ کار کویکسربدل کر رکھ دے گا۔

VEON نامی اس پلیٹ فارم کی رونمائی ایک پریس کانفرنس میں کی گئی جس میں میڈیا کے نمائندوں اور بلاگرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایونٹ کی خاص بات ایک "experience zone" بھی تھا جہاں رپورٹرز اور بلاگرز نے VEONکا پوری طرح سے تجربہ حاصل کیا ۔

پاکستان میں VEONمتعارف کرانے کا مقصد سبسکرائبرز کومختلف قسم کی سروسزپیش کر کے ملک میں پرسنل انٹرنیٹ کے استعمال کو مکمل طور پر از سر نو مرتب کرنا ہے۔ VEONکے ساتھ یہ پارٹنرشپ پاکستان کی صف اول کی ٹیلی کام کمپنی، جاز کے اُس ویژن کے مطابق ہے جس کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔

ملک میں VEONکا تعارف کنکٹویٹی کے نئے دور کا آغاز ہے جوسیاق و سباق کی بنیاد پر پرسنل انٹرنیٹ ایکسپیرئینس اور مواقع فراہم کرتا ہے اور انہیں بیلنس دستیاب نہ ہونے کے باوجود معلومات اور سروسز تک رسائی اوردنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ رابطہ فراہم کرتاہے۔

یہ پلیٹ فارم ملک میں ایک مکمل انٹرنیٹ ایکو سسٹم تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گا اور اسمارٹ فونز کے استعمال میں اضافہ کرے گا جس سے انٹرنیٹ کے استعمال میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہو گا۔

اس موقع پر جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر ابراہیم نے کہا،’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ جاز VEONکی پہلی ٹیلکو پارٹنر ہے جو مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو سپورٹ کرتی ہے۔ ہم جدید ترین ٹیکنالوجیز میں مسلسل سرمایہ کاری کرتے ہیں جو یقیناً لاکھوں افراد کی زندگی پر اثر ڈالے گا اور پاکستان کی ڈیجیٹل اکنامی کو فروغ دے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا،’’پاکستان میں VEONکے ساتھ ہماری پارٹنرشپ کمیونیکیشن کی تعریف ازسر نو مقرر کرنے کے لیے ہے۔ ایک ایسی دنیا کا تصور کیجیے جہاں آپ کو اس وقت بھی کمیونیکیشن پلیٹ فارم استعمال کرنے کی آزادی حاصل ہے جب آپ کے بیلنس موجود نہیں۔ VEONڈیجیٹل کمیونیکیشن کا مستقبل ہے؛ ایسا سولوشن جس پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور جاز اس ڈیجیٹل انقلاب میں پیش پیش ہے۔‘‘

VEONکے چیف کمرشل اینڈ ڈیجیٹل آفیسر، کرسٹوفر شافر نے کہا،’’ہمیں VEON متعارف کرانے پر فخر ہے جو ایک منفرد اور جدیداور منفرد پلیٹ فارم ہے اور ہماری کمیونیکیشن کی تمام ضروریات کا حل پیش کرتا ہے۔ کالز سے میسیجیز، ہمارے یوزرز کے لیے ذاتی مواد، آفرز اور ڈیلز، موبائل ویلیٹ اور سیاق و سباق پر مشتمل انٹرنیٹ سروسز، VEON صارف کے روئیے مثلاًموبائل کمیونیکیشن کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔VEONایک نیا انٹرنیٹ ہے جہاں لوگ کسی ایک حقیقی ذریعے، ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم اور ایسی جگہ ہے جواسٹاپ کرنے کے لیے پہلی جگہ اور نکتہ آغاز ہے۔انٹرنیٹ جو کچھ پیش کرتا ہے یہ اس سب کوایک جگہ پر فراہم کرتا ہے اور پاکستان میں یوزرز کو مزید بااختیار بناتا ہے۔‘‘

VEONکو Apple Store اور Google Play سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.