انوشکا شرما پر اپنے نئے برانڈ میں چوری کا الزام لگ گیا

11 Oct, 2017 نیو
ممبئی : ناموربالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے نئے برانڈ نش کے ڈیزائنزپر چوری کا الزام لگنے کے بعد بڑی مصیبت میں گرفتار ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما بالی ووڈ کی باصلاحیت اورخوبصورت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہت ذہین بھی ہیں اوراسی ذہانت کی وجہ سے وہ بہت کم وقت میں فلم پروڈیوسربننے کے ساتھ کامیاب بزنس وومن بھی بن گئی ہیں، حال ہی میں انہوں نے نش کے نام سے کپڑوں کا نیا برانڈ متعارف کروایا ہے۔ انوشکا اپنے نئے برانڈ کولے کراتنی زیادہ پرجوش ہیں کہ انہوں نے اپنے برانڈ کی تشہیر کے لیے تصاویراورویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں۔تاہم انوشکا اس وقت بڑی مصیبت میں پھنس گئیں جب برانڈ لانچ کرتے ہی ان پر چوری کا الزام لگ گیا۔انوشکا شرما کے ڈیزائنرکردہ کپڑوں کے تمام ڈیزائن چوری کے ہیں اوران پر یہ الزام بھی لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے یہ تمام ڈیزائنز ایک مقبول ترین چائنیزبرانڈزسے چوری کیے ہیں، یہ سارے ڈیزائنز بآسانی ایک چائنیزای کامرس آن لائن ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔ انوشکا کے بارے میں یہاں تک کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی مقبولیت کا فائدہ اٹھا کر چوری کردہ ڈیزائنز بیچ رہی ہیں۔دوسری جانب انوشکا شرما کی ٹیم نیان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اوراگر واقعی یہ ڈیزائنز چوری شدہ ہیں تواس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: