کراچی میں پہلے ’پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کی تیاریاں

11 Oct, 2017 وائس آف امریکہ اردو
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ’’ایک زمانے میں کراچی فلم سازی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ یہاں وحید مراد، محمد علی، ندیم اور شکیل جیسے کئی اور اسٹارز موجود تھے۔ اس کے بعد یہ انڈسٹری لاہور منتقل ہوگئی۔ لیکن، اب یہ واپس کراچی آچکی ہے اور یہاں ورلڈ کلاس فلمیں بنائی جارہی ہیں‘‘کراچی —فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیوں کے شیدائی کراچی والوں کے لئے یقیناً یہ خوش خبری ہے کہ شہر میں جلد ہی ایک اور فلمی میلہ سجنے والا ہے۔کراچی فلم سوسائٹی یعنی ’کے ایف ایس‘ نے شہر میں پہلا ’پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ منعقد کرانے کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ فیسٹیول آئندہ سال مارچ میں ہوگا۔فیسٹیول کے لئے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے گورنر ہاؤس سندھ میں آئی ایف ایف نے ایک ڈنر کا اہتمام کیا جس میں گورنر سندھ محمد زبیر سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: