ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنا منٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ‘سہیل تنویر کپتان مقرر

12 Oct, 2017 نوائے وقت
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی نے سہیل تنویر کو کپتان مقرر کیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں سہیل خان،جاہد علی،محمد سمیع،انور علی،حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں،ریزور پلیئرز میں بلاول بھٹی اور محمد عرفان جونیئر کو رکھا گیا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود سری لنکا کیخلاف سیریز کے کسی فارمیٹ میں جگہ نہ بناپانے والے فواد عالم کو سلیکٹرز نے سپر سکسز ٹورنامنٹ کے بھی قابل نہیں سمجھا، نعیم اختر گیلانی بطور منیجر سکواڈ کے ہمراہ جائیں گے۔ایونٹ 26سے 29اکتوبر تک ہانگ کانگ میں شیڈول کیا گیا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: