ایشیا ہاکی کپ ٹورنا منٹ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

12 Oct, 2017 نوائے وقت
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کامیاب آغاز کیا ہے۔پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 7گول سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے ابو بکر محمود نے 3گول کرکے ہیٹ ٹرک کی، دو گول عماد بٹ جبکہ دو ارسلان قادر نے سکور کیے۔پاکستان نے میچ میں 9 پنالٹی کارنرز حاصل کیے جن میں سے تین پر گول کیے۔پاکستان دوسرا میچ کل جاپان کیخلاف کھیلے گا۔ دوسرے میچ میں بھارت نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی۔بنگلہ دیش میں جاری دسویں ایشیا ہاکی کپ ٹورنا منٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد میزبان بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی ۔ بھارت نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہر ادیا ۔ پاکستان دوسرا میچ کل جاپان کیخلاف کھیلے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: