قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نے دوبارہ ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

12 Oct, 2017 نیو
ملتان:ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت کیلئے مفتی عبدالقوی نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرلیا، قندیل بلوچ قتل کیس میں عالم دین مفتی عبدالقوی نے ضمانت کے لئے دوبارہ عدالت سے رجوع کر لیاہے۔ مفتی عبدالقوی کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں وکیل محبوب عالم خان کے ذریعے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ انہیں قندیل بلوچ قتل کیس میں بے گناہ قرار دینے کے بعداب دوبارہ تتمہ بیان کے ذریعے ملوث کردیا گیا ہے اوردرخواست گذار کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شہرت کو نقصانپہنچایا جا رہا ہے۔ یادرہے کہ قبل ازیں مفتی عبدالقوی نے 11 ستمبر کو درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرنے کے بعد واپس لے لی تھی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: